ایران کا اسرائیل کیخلاف جوابی وار کتنا کامیاب؟

 ایران کا اسرائیل کیخلاف جوابی وار کتنا کامیاب؟ 

ابو خلدون 

ایران نے گزشتہ روز اپنے شام میں سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا بدلہ چکا دیا ، اگر چہ میزائل حملوں میں اسرائیل کا کوئی خاطر خواہ نقصان نہیں ہوا مگر یہ ایران کی ایک سوچی سمجھی سٹریٹجکل سٹرائیک تھی جس میں اس نے اپنے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے۔ ایران کے پاس ایسے میزائل بھی ہیں جو چند منٹوں میں اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں مگر انھوں نے کم رفتار میزائل اور ڈرون کا انتخاب کیا ، اس کا مقصد یہ تھا کہ اسرائیل اگر چاہے تو ان ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے روک لے ،دوسری صورت میں اگر تیز رفتار میزائلوں سے حملہ کیا جاتا تو اسرائیل بھی غضب ناک ہوکر مست ہاتھی کی طرح بدلہ لیتا اور یوں پورا خطہ اس وقت خطرناک ترین جنگ کی لپیٹ میں آچکا ہوتا ۔


ایران کی سٹریٹجکل سٹرائیک بالکل اسی طرح کی تھی جس طرح 2019 میں پاکستانی ائیر فورس نے بالا کوٹ حملوں کا جواب مقبوضہ کشمیر میں دیا اور پاکستانی طیاروں نے بھارتی حدود کے اندر گھس کر ایک اسلحہ ڈپو کے قریب ایک خالی جگہ کو نشانہ بنایا اور بھارت کو یہ باور کروایا کہ اگر ہم چاہتے تو اس اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے مگر ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں ، بالکل اسی طرح ایران نے بھی وہی حکمت عملی اپنائی اور نسبتا کم رفتار ڈرون اسرائیل کی طرف داغ کر اپنے میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں شور شرابا کروا دیا کہ میزائل داغ دئیے گئے ہیں ،بچ سکتے ہو تو بچ جائو، اس طرح ایک طرف تو تمام اسرائیلیوں کی ساری رات کی نیند حرام کردی اور اسرائیل اور امریکا کو سنبھلنے کا موقع دے کر یہ باور کروایا کہ ایران اگر چاہے تو چند منٹوں میں اسرائیل کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتا ہے مگر وہ امن کی خواہش میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ، اگر آئندہ شام میں سفارت خانے پر حملے جیسا کوئی قدم اٹھایا تو اس سے بھی بڑا جواب مل سکتا ہے ۔ ایران نے اس سٹریٹجی سے نہ صرف اپنے عوام اور فوج کا مورال بلند کیا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ۔ دوسری طرف اس جرات مندانہ اقدام کی بدولت پوری دنیا میں اسرائیل اور امریکا کے ناقابل تسخیر ہونے کے زعم کو بھی مٹی میں ملا دیا ۔ 



اس حکمت عملی کو ہر طرح سے ایران کی فتح ہی گردانا جائے گا کیونکہ ایران نے صرف اپنے سفارخانے پر حملے کا جواب دیکر غیرت مند اور آزاد قوم ہونے کا ثبوت دیا بلکہ اسرائیل کو سنبھلنے کا موقع دیکر سفارتی محاذ پر امن کا دروازہ بھی کھلا رکھا اور خطے کو یہودی اور امریکی بدمست ہاتھیوں کی تباہی سے بھی بچا لیا ، اس کے علاوہ ایران نے ایک مرتبہ پھر خطے میں موجود اردن جیسے اغیار کے ایجنٹوں کو بھی بے نقاب کردیا ہے ۔۔

ویلڈن ایران !!


مزید معلوماتی پوسٹس پڑھنے کے لئے وٹس ایپ چینل فالو کرلیں 

https://whatsapp.com/channel/0029Va8LQsQ3rZZTtHzZ0k1x

Post a Comment

Previous Post Next Post